ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نیشنل ہیرالڈ کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے سونیا گاندھی، راہل گاندھی کوملی راحت 

نیشنل ہیرالڈ کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے سونیا گاندھی، راہل گاندھی کوملی راحت 

Wed, 13 Jul 2016 11:19:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،12؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )نیشنل ہیرالڈ کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کو بڑی راحت دے دی ہے۔غور طلب ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ان کو کانگریس اور ایسوسی ایٹ جرنل لمیٹڈ کی انکم ٹیکس بیلنس شیٹ اور وزارتوں کے کاغذات سونپنے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سی آر پی سی کی دفعہ 91کے تحت کوئی بھی حکم دینے سے پہلے ملزم فریق کو سنا جانا ضروری ہے، جو اس معاملے میں نہیں کیا گیا۔کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں سبرامنیم سوامی نے سنجیدہ طریقے سے درخواست نہیں لگائی اور اسی طریقے سے اس پر کورٹ (پٹیالہ کورٹ)نے فیصلہ دے دیا۔سوامی نہ تو گواہوں کی فہرست کے ساتھ ان کاغذات کو جوڑ پائے اور نہ ہی یہ بتا پائے کہ ٹرائل میں ان کاغذات کی کیا اہمیت ہے؟کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ سبرامنیم سوامی منگل کے اس حکم کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 11؍مارچ کو نیشنل ہیرالڈ معاملے میں بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی اس اپیل کو قبول کر لیا تھا، جس میں انڈین نیشنل کانگریس اور ایسوسی ایٹیڈ جنرل پرائیوٹ لمیٹڈ کی مالی اطلاعات سے منسلک کچھ کاغذات سمن کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔عدالت نے تمام متعلقہ محکموں کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ متعلقہ دستاویزات کی کاپی سبرامنیم سوامی کو دے۔ایم ایم لولین کی عدالت نے اس معاملے میں سوامی کی عرضی پر دلیلیں سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا تھا۔جرح کے دوران سوامی نے کہا تھا کہ ان کی عرضی صحیح ہے کیونکہ یہ کاغذات معاملے کی سماعت کے لیے ضروری ہیں۔سوامی کا کہنا تھا کہ آئی این سی و اے جے ایل کی 2010-2011،2011-12اور 2012-13کے سال کی بیلنس شیٹ ، رسید، آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات منگوائی جائے۔اس کے ساتھ ہی وزارت خزانہ، شہری ترقیات کی وزارت سے بھی کانگریس اور ایسوسی ایٹیڈ جرنل لمیٹڈ سے جڑے کاغذات منگائے جائیں۔واضح رہے کہ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، ان کے بیٹے راہل گاندھی، موتی لال ووہرا، آسکر فرنانڈیز، سمن دوبے اور سیم پترودا ملزم ہیں۔اس معاملے میں 20؍فروری کو بھی کورٹ نے ڈی ڈی اے سمیت دیگر شعبہ سے اس معاملے سے جڑے کچھ کاغذات کو سمن کرکے منگوایا تھا۔جن کو سیل بندلفافہ میں رکھا گیا ہے، کیونکہ گاندھی اور دیگر کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے کو سیج کر لیا تھا۔


Share: